ڈاکوﺅں چوروں کاعید سیزن شروع، مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ وارداتیں 

ڈاکوﺅں چوروں کاعید سیزن شروع، مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ وارداتیں 

  

ملتان (وقائع نگار )ماہ رمضان میں بھی ڈکیتی چوری و رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔گلگشت کے علاقہ میں واقع معروف بیوٹی پارلر میں ڈپٹی ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر عاصم کی بیوی اور والدہ میک اپ کروانے گئیں۔جہاں دو خواتین نے انکا پرس چوری کرلیا۔جس میں ایک لاکھ نقدی اور زیورات موجود تھے۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے فیروزپور سے ساجد پرویز کو دو مسلح افراد نے اسلحہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کے زور پر روک کر نقدی موبائل فون اور موٹرسائیکل مالیتی 1 لاکھ چھین لی۔ شیر شاہ کا رہائشی موٹرسائیکل سوار اسد علی اپنی بیوی کے ہمراہ جارہا تھا۔فتول پور کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے جھپٹا مار کر اس کی بیوی سے پرس چھین لیا جس میں موبائل اور نقدی 50 ہزار تھے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے مجتبی کینال کے رہائشی ناصر کے گھر نامعلوم مسلح افراد داخل۔ہوئے اور اہل خانہ کو کمرے میں بند کر کے ایک لاکھ 70 ہزار مالیتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔تھانہ زکریا میں سہیل کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں مالیت کی الیکٹرونکس اشیائ لوٹ کر فرار ہوگیا۔تھانہ زکریا کے علاقے کے رہائشی طاہر کے گھر نامعلوم چور داخل ہوا اور 50 ہزار مالیت کے دو رشین کتے چوری کر کے فرار ہوگیا۔قادرپورراں کے علاقے میں ظفر احمد کے گھر نامعلوم چور داخل۔ہوئے اور 5 لاکھ مالیتی سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔دہلی گیٹ کے علاقے میں لیاقت علی کے گھر نامعلوم چور نے 2 لاکھ 30 ہزار نقدی لوٹ لی۔حسین آگاہی میں جیب کترے نے سرفراز ،بلال اور مشتاق سمیت 8 افراد کے موبائل فون چوری کرلیے۔دریں اثنائ تھانہ زکریا کے علاقے سے اویس ،مظفرآباد سے سجاد ،گلگشت سے عامر،چہلیک سے کاشف اور تھانہ سیتل ماڑی کی حدود سے خالد کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -