بجلی چوروں کاواپڈا ، ایف آئی اے ٹیم پردھاوا ، یرغمال بناکر تشدد

  بجلی چوروں کاواپڈا ، ایف آئی اے ٹیم پردھاوا ، یرغمال بناکر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 احمدپورشرقےہ(سٹی رپورٹر) بجلی چوروں کا واپڈا اور اےف آئی اے کی ٹےم پر دھاوابول دیا، ےرغمال بنا کر تشدد کرکے اےف آئی اے کے انسپکٹر اور لائن سپرنٹنڈنٹ سمےت پانچ اہلکاروں کو زخمی کردےا ۔ تفصےل کے مطابق محمد مشتا ق عثمان سکنہ سےٹلائٹ ٹاﺅن نے تھانہ صدر کو دی گئی درخواست مےں بتا ےا کہ محکمہ واپڈا مےں لائن سپرنٹنڈنٹ گزشتہ شب رات اےک بجے عر فان انجم اے اےل اےم ، اکرام الدےن اےم اےن ٹی ، محمد(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )


 طےب ڈرائےور ، اور محمد مدثر خورشےد انسپکٹر اےف آئی اے ملتان اور صداقت علی کانسٹےبل اےف آئی اے بہا ول پور چےکنگ ٹےوب وےل واپڈا محمود عالم سکنہ موضع ماموں آبا د نبی پور پہنچے تو دےکھا ٹےوب وےل کی بجلی چوری کی جارہی تھی ٹےم نے ٹےوب وےل پر موجود فاروق اور محبوب سے پوچھا کہ بجلی کےوں چوری کر رہے ہو ۔ ہم تمہارے کنکشن کاٹنے لگے ہےں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ہمارا کنکشن نہ کاٹےں ، ہم آپ کی خدمت کرتے ہےں۔ اس تناﺅ مےں تھوڑی دےر بعد تقرےبا ً بارہ کس افراد آگئے جس مےں غفور احمد مسلح سوٹی ، محمود عالم مسلح پسٹل ، اعجاز احمد مسلح سوٹی ، فرحان محمود مسلح سوٹی ، ذےشان احمد مسلح پسٹل آگئے اور آتے ہی عر فا ن انجم کو سوٹےاں مارےں اور اسے اُلٹا لٹکا کر جوتے مارے ، مدثر خورشےد انسپکٹر کو بائےں ٹانگ پر ڈنڈے مارے ، ناک پر اور ہونٹوں پر مکے مارے۔ عرفان انجم سے نقدی تےر ہ ہزار ، سرو س کارڈ ، اور مدثر خورشےد سے موبائےل فون ونقدی، اکرم الدےن ، محمد طےب اور صداقت علی کوبھی ڈنڈوں سے زدو کوب کےا او رتھپڑ مارے ،کپڑے پھاڑ دےئے ، او ر ان سے دو موبائےل فون اور نقدی بھی چھےن لی اطلا ع ملنے پر تھانہ صدر پولےس مو قع پر پہنچی اور ملازمےن کو ان سے چھےڑاےا ، اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلےا ہے اور کاروائی شروع کر دی ہے ۔