انسانی سمگلنگ،جعلی چیک کیس کے ملزم سلطان محمود کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم

 انسانی سمگلنگ،جعلی چیک کیس کے ملزم سلطان محمود کی درخواست ضمانت منظور، ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے انسانی سمگلنگ اور جعلی چیک کے مقدمہ کے ملزم سلطان محمود کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کاحکم دے دیا، فاضل جج نے اس کیس میں ایف آئی اے کی بجائے پولیس کی طرف سے ملزم پیش کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کی سرزنش کی اورڈائریکٹرایف آئی اے کو مخاطب کرکے کہا کہ ملزم آپ کے ہیں ، انہیں پولیس نے گرفتار کیوں کیا؟کیا ایف آئی اے اتنا سست ہو گیا کہ اپنے ملزم گرفتار نہیں کرسکا،اس پرایف آئی ڈائریکٹر وقار عباسی اوردیگر متعلقہ افسروں نے عدالت سے غیر مشروط معافی کی درخواست کی جومنظور کر لی گئی۔

،عدالت نے ملزم سلطان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیاہے ۔

مزید :

علاقائی -