ڈی آئی جی آپریشنزکا داتا دربارسمیت مختلف مساجد کا دورہ 

ڈی آئی جی آپریشنزکا داتا دربارسمیت مختلف مساجد کا دورہ 

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پرشہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے داتا دربار، مسجد شہدا ءاور شہر کی مختلف مساجد کا بھی دورہ کیا۔ داتا دربار کی سکیورٹی چیکنگ کے موقع پر ایس پی سٹی سید غضنفر علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اشفاق خان نے سکیورٹی پرتعینات پولیس افسران اور جوانوں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ دوران ڈیوٹی مستعدی سے پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔شہریوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کررہے ہیں، شہری دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔لاہور پولیس کا ہر سپاہی شہریوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

 ایس ایس پی آپریشنز لاہوراسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے بھی جمعتہ المبارک پر سکیورٹی چیکنگ کے حوالہ سے شہر کی مختلف مساجد کے دورے کئے۔اسماعیل کھاڑک نے داتا دربار،بادشاہی مسجد،حالی روڈ گلبرگ، جامعہ مسجد غوثیہ مین مارکیٹ گلبرگ،شملہ پہاڑی،مسجد اہل حدیث بند روڈ، نیلا گنبد اور شہر کی مختلف مساجد کے بھی دورے کئے۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے جمعہ سکیورٹی پر تعینات عملے کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیں۔انہوں نے سکیورٹی پر مامور افسران و جوانوں سے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی انتہائی چوکس رہیں،ہر شخص کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی مسجد میں داخل ہونے دیں۔بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے تھانہ شاہدرہ کا بھی دورہ کیا۔اسماعیل کھاڑک نے عملے کی حاضری چیک کی اورفرنٹ ڈیسک سمیت مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔

مزید :

علاقائی -