صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ما ڈل ٹا ﺅ ن میں مبشر کے گھر میں ڈاکو فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ 20ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔گلشن اقبا ل میں 4ڈاکو مز مل کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ 10 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔منا واں میں ڈاکوطا ہر کی فیملی سے2لاکھ50ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ اچھر ہ میں 4 موٹر سائیکل سوار ڈاکوتنز یل کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ روپے40ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔شا لیما ر میں ڈاکومجیدکی فیملی سے 1لاکھ 95ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔با ٹا پو رکے علاقے سے ڈاکو عا صم کی فیملی سے1لاکھ 50ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ۔گا رڈن ٹا ﺅ ن میں ڈاکونعیم کی فیملی سے1لا کھ 40ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ کے شفیق آ با د میں ڈاکو گن پوائنٹ پر صد یق سے90ہزار اور موبائل فون ۔با دامی با غ سے ڈاکو اکبر سے75ہزار نقدی اور موبائل فون ۔مستی گیٹ میں کا شف سے ڈاکو گن پوائنٹ پر75ہزار نقدی اور موبائل فون۔فیکٹر ی ایر یا سے ڈاکو گن پوائنٹ پرمحمو د سے 50ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ غا زی آ با د،نشتر کا لو نی اور سند ر سے گاڑیاں اورمصر ی شا ہ،شا د با غ،نو لکھا،اکبر ی منڈ ی اورمسلم ٹا ﺅ ن کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -