ہائیکورٹ نے ونی کی گئی لڑکی ثمن رضا کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کردیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ونی کی گئی لڑکی ثمن رضا کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کردیا، جسٹس فاروق حیدرنے ایس ایچ او کنجاہ گجرات کو یہ حکم ثمن رضا کے قریبی رشتہ دار کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ لڑکی کے والد احمد رضا سے 2008ءمیں قبائلی علاقہ میں قتل ہواتھا،جس پر قبائلی جرگہ نے اس کی دو بیٹیوں کو ونی کرنے کا حکم دیاتھا ،ثمن رضا کا والد برطانیہ جاچکاہے ، تین روز قبل درہ آدم خیل سے 5نامعلوم افراد آئے اور ثمن رضا کو زبردستی اغواءکرکے لے گئے ،درخواست میں لڑکی کی بازیابی کی استدعا کی گئی ہے۔