آصف ہاشمی کےخلاف ریفرنس کی  سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

  آصف ہاشمی کےخلاف ریفرنس کی  سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے متروقہ وقف املاک کےسابق چیئرمین آصف ہاشمی کےخلاف ریفرنس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں نیب نے متروقہ وقف املاک کےسابق چیئرمین آصف ہاشمی کےخلاف غیرقانونی بھرتی کرنے کےالزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے۔
،،آصف ہاشمی کوپولیس نےجیل سےلاکرعدالت پیش کیا لیکن جج کےتعینات نہ ہونےکی وجہ سےکیس میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی،،،عدالت پیشی کےموقع پرآصف ہاشمی کا کہناتھا کہ انکےکیس میں تاریخیں دی جا رہی ہیں،،جبکہ جن کیسزمیں ضمانتیں منظورہوچکی ہیں ان کےفیصلے ماتحت عدالتوں میں نہیں بھجوائےجا رہے،،،ان کا کہنا ہےکہ ان کوسیاسی چپقلش کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -