کلاس فیلو کے قتل میں ملوث ملزم  دیت کی رقم کی ادائیگی پر بری

  کلاس فیلو کے قتل میں ملوث ملزم  دیت کی رقم کی ادائیگی پر بری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کلاس فیلو کے قتل میں ملوث ملزم کو دیت کی رقم کی ادائیگی پر بری کر دیا۔ملزم کیخلاف تھانہ اسلام پورہ مین مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم زین حسین نے 2017 مین اپنے کلاس فیلو کو قتل کر دیا تھا۔

،ملزم کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج ہوا جبکہ ملزم نے موقف اختیار کیا کہ محرم الحرام کے دنوں میں غلطی سے گولی چل گئی تھی،،دونوں ایک ہی کمرے میں بیٹھے تھے،،مقتول زین علی قریشی میرا کلاس فیلو اور دوست تھا اسے قتل نہیں کیا ،، جج ماڈل کورٹ سید فیض الحسن نے کیس کا فیصلہ سنایا ،، ملزم فریق نے مقتول کے وارثان کو دیت کی رقم ادا کی اور سمجھوتہ کے حوالے سے بیانات قلمںبند کرائے، فریقین کے بیانات کی بنیاد پر عدالت نے ملزم زین حسین کو بری کر دیا۔

مزید :

علاقائی -