ثناء میر نے ون ڈے میں زیادہ وکٹیں لینے کاعالمی ریکارڈ بربرابر کردیا

ثناء میر نے ون ڈے میں زیادہ وکٹیں لینے کاعالمی ریکارڈ بربرابر کردیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ویمن کرکٹر ثنا میر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 146 وکٹیں اڑانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے کارنامے پر نظریں جما لیں ویمن کرکٹ کا میدان، ثنا میر نے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ سابق کپتان نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 146وکٹیں اڑانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ورلڈ ریکارڈ پر قبضہ جمانے کیلئے ثنا میر کو مزید ایک شکار درکار ہے، اس طرح ثنا، ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیزا ستھالکر کے ہم پلہ آ گئیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا تیسرا معرکہ آج (ہفتہ) 11مئی کو شیڈول ہے، ثنا میر نے سب سے زیادہ ایک سوسنتالیس وکٹیں اڑانے کے کارنامے پر نظریں جما لیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -