کوئٹہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابی شیڈول پرعمل درآمد تاحکم ثانی روک دیاگیا

 کوئٹہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابی شیڈول پرعمل درآمد تاحکم ثانی روک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کوئٹہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابی شیڈول پرعمل درآمد تاحکم ثانی روک دیا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے پی سی بی کے ممبر شاہ دوست کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف درخواست پر بھی چیئرمین پی سی بی سے جواب طلب کر لیاہے۔
،شاہ دوست کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پی سی بی کے چیئرمین نے غیر قانونی طور پرشاہ دوست کو بورڈ ممبرکے عہدہ سے برطرف کیا،چیئرمین نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے انہیںکوئٹہ ریجنل ایسویسی ایشن کی صدارت سے بھی ہٹا دیا اور نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا، پی سی بی قانون کے تحت منتخب عہدیدار کو عہدے کی معیاد مکمل کئے بغیربرطرف نہیں کیا جاسکتا،شاہ دوست نے سرکاری عہدہ چھوڑ کرصدارتی انتخابات جیتے اور بورڈ ممبر کی اہلیت مکمل کی،شاہ دوست کوچیئرمن احسان مانی سے اختلافات پریکطرفہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے،کارروائی سے قبل ان کاموقف بھی نہیں سنا گیا،چیئرمین پی سی بی کو غیر قانونی طور پر کسی بھی ریجن کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا اختیار نہیں،عدالت نے چیئرمین پی سی بی سے 24مئی تک جواب طلب کر لیاہے

مزید :

علاقائی -