احتساب عدالت میں3جج تعینات ہونے سے سائلین کو مشکلات

  احتساب عدالت میں3جج تعینات ہونے سے سائلین کو مشکلات

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب کی 5عدالتوں میں سے 3میں ججز تعینات نہ ہونے سے روزانہ متعدد کیسزکی سماعت نہیں ہورہی ہیں جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،جوڈیشل کمپلیکس میں کرپشن میں ملوث وائٹ کالرملزمان کوسزا دلوانے کے لئے احتساب کی 5عدالتیں قائم ہیں،جہاں پر میاں شہبازشریف،حمزہ شہبازاورعبدالعلیم خان سمیت دیگراہم شخصیات کے ریفرنسززیرسماعت ہیں،ان تین عدالتوںمیں ابھی تک جج تعینات نہیں کئے جاسکے ہیں،جس کی وجہ سے عدالتوں کے ججزپراضافی بوجھ ہے،تینوں عدالتوں میں ملزمان کوجیل سے لایاجاتا ہے اورتاریخیں لے کرواپس بھجوا دیا جاتا ہے،وکلا ءاورسائلین کا مطالبہ ہے کہ ان عدالتوں میں فوری جج تعینات کئے جائیں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

مزید :

علاقائی -