ایم ایم عالم روڈ پر صاف پانی کی عمارت میں لگنے والی آگ کی تفصیلات چیف ایگزیکٹوسے طلب
لاہور(نامہ نگار)سرکاری عمارتوں میں لگنے والی آگ اور ریکارڈ جلنے کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے جج محمداختر بھنگو نے ایم ایم عالم روڈ پر صاف پانی کی عمارت میں لگنے والی آگ کی تفصیلات بھی چیف ایگزیکٹوصاف پانی سے طلب کر لی ہیں۔حکومت پنجاب نے سرکاری عمارتوں میں 10سالوں کے دوران لگنے والی آگ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے مذکورہ ٹربیونل قائم کررکھاہے۔
،ٹربیونل کے جج نے دوران سماعت چیف ایگزیکٹوصاف پانی کو حکم دیا ہے کہ وہ ایم ایم عالم روڈ پرلگنے والی آگ سے متعلق تمام تفصیلات سے ٹربیونل کوآگاہ کریں،عدالت کوآگ لگنے کی وجوہات اور جلنے والے ریکارڈ بارے آگاہ کیا جائے،یادرہے کہ فاضل ٹربیونل نے ایجرٹن روڈ ایل ڈی اے پلازے میں لگنے والی آگ سے متعلق رپورٹس بھی ایل ڈی اے کی ڈی جی سے طلب کر رکھی ہے۔