شعیب اختر کے حمایتی بیان پر شاہد آفریدی خوشی سے کھل اٹھے

شعیب اختر کے حمایتی بیان پر شاہد آفریدی خوشی سے کھل اٹھے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے حمایتی بیان نے شاہد آفریدی کا دل خوش کر دیا۔شاہد آفریدی نے نے اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کی کوششوں کو سراہنے اور کتاب کی حمایت کرنے پرماضی کے عظیم بولر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ ”شکریہ شعیبی! تمہارے نقش قدم پر چلا اور ایک کتاب لکھ دی، کبھی کسی سابق کھلاڑی کی دل آزاری کرنے کا نہیں سوچا، صرف حقائق بتانے کی کوشش کی، تم سے جلد ملاقات ہو گی۔ شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی کتاب میں شائع ہونے والی انکشافات کی بھر پور حمایت کی۔شعیب اختر نے کہاکہ کچھ واقعات کا تو میں چشم دید گواہ بھی ہوں۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ حقیقت میں شاہد آفریدی کو یہ سب 20 سال پہلے ہی کہنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی نے درست وقت پر یہ باتیں کی ہوتیں تو انہیں کتاب لکھنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -