سستے بازاروں میں چھاپے، 1700کلو خراب سبزیاں اور پھل بر آمد، 1460دکانداروں کو نوٹس

سستے بازاروں میں چھاپے، 1700کلو خراب سبزیاں اور پھل بر آمد، 1460دکانداروں کو ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر36اضلاع میں قائم رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی کی کاوشیں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں صوبہ بھر میں قائم بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل کی سر براہی میں پہلے 3روزکے دوران مختلف شہروں کے ر مضان بازاروں میں لگے 8ہزار 302سٹالزکا معائنہ کیا، معمولی نقائص پر1460سٹالز کوبہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے۔ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 900کلو خراب پھل،805کلو گلی سڑی سبزیاں اور دیگر اشیاء تلف کی گئیں۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شک کی بنیادپرسٹالز پر بکنے والی 17اشیائے خورونوش کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔صوبہ بھرمیں قائم رمضان بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سٹال میں غیر معیاری چیز کی موجودگی پر سٹال مالک کو جرمانہ کیا جائے گا۔متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔کیپٹن (ر)  محمد عثمان کا مزید کہناتھا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ غیر معیاری اور ملاوٹ زدہ اشیاء خورونوش کے خلاف 24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -