حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے،اشرف بھٹی

حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان جو کبھی آئی ایم ایف سے قرض لینے کو خود کشی کرنے کے برابر قرار دیتے تھے آج انہوں نے اسی آئی ایم ایف کے کہنے پر پاکستان کو ایک طرح سے ان کے آگے گروی رکھ دیا ہے اور آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو مان کر عام آدمی پر ٹیکسو ں کا اتنا بوجھ ڈال دیا ہے کہ اس بوجھ کی وجہ سے اب عام آدمی کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے 9 ماہ کے اندر حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔

غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کرکے حکومت میں آنے والے آج حکومت میں آکر عوام کو ہی تکلیف دے رہے ہیں ملک بھر میں مہنگائی کا سونامی آچکا ہے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے اور اس کا جسم اور روح کا آپس میں رشتہ قائم رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -