قائدین کا حکم ملتے ہی احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے،شہبا ز بھٹی

قائدین کا حکم ملتے ہی احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے،شہبا ز بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان نے کہا ہے کہ جیسے ہی ہمیں قیادت حکم دے گی تو ہم عوام کے ساتھ ملکر مہنگائی بے روز گاری اور ملک کی خراب معاشی صورت حال پر حکومت کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے این اے 124کے ٹکٹ ہولڈر شہباز محمود بھٹی کی رہائش گاہ پر دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔افطار ڈنر سے میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ‘ رانا فقیر حسین‘ شاہدہ جبین‘ منشاء پرنس اور وقاص منشاء پرنس اور شہناز کنول سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ان راہنماؤں کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت کیو جہ سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہو چکا ہے اس قدر مہنگائی ہو چکی ہے کہ اب اندرون خانہ ہمیں پی ٹی آئی والے بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کریں شائد حکومت کو سمجھ آ جائے کہ اس کی پالیسوں کی وجہ سے عام آدمی کو کتنے مشکل حالات کا سامنا ہے۔

کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنی مہنگائی اور اتنے قرض اب تک وجود میں آنے والی کسی بھی حکومت نے نہیں لئے تھے جتنی موجودہ حکومت نے قرض لئے ہیں ان قرضوں کو اتارنے کے لئے بھی مزید قرض لینے پڑیں گے اور آئی ایم ایف کی شرائط مان کر عوام کا جینا محال کردیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -