عام آدمی کو خوشحال بنانا وزیر اعظم کا مشن ہے،حبیب سرور

عام آدمی کو خوشحال بنانا وزیر اعظم کا مشن ہے،حبیب سرور

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے راہنماء حبیب سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن صرف اورصرف ملک میں عام آدمی کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے جسکے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا مقصد بھی عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کر نے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور قوم متحد ہیں۔

اور ہم سب ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ نیوالی افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی حکومت پرتنقید بلا جواز ہے کیونکہ آج جو پاکستان کے حالات ہیں اور ملک قرضوں کے اندر ڈوبا ہوا ہے اس میں سابقہ حکمرانوں کے 36سال کی کارکردگی واضح نظر آتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -