نوازشریف نے فاٹا کے لوگوں کو الگ پہچان دی،حنا پرویز بٹ

نوازشریف نے فاٹا کے لوگوں کو الگ پہچان دی،حنا پرویز بٹ

  

لاہور(اے این این) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے فاٹا کا بل پاس کر کے فاٹا کے لوگوں کو الگ پہچان دی،فاٹا کے عوام میاں نواز شریف کے مشکور ہیں،میاں نواز شریف نے ستر سالہ مسئلے کو حل کیا فاٹا کے مسئلے پر کسی فوجی ڈکٹیٹر اور جمہوری حکومت نے کوئی کام نہیں کیا اس کا کریڈٹ صرف اور صرف نواز شریف کو جاتا ہے۔فاٹا جس کو علاقہ غیر کہا جاتا تھا اب یہاں امن مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے۔اب موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ یہاں تعلیم،صحت کے شعبوں سمیت ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے۔فاٹا کے عوام کی محرومیاں اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کیس تر سالہ تاریخ میں کسی حکمران نے فاٹا کی عوام کیلئے کچھ نہیں۔میاں نواز شریف نے مشکل حالات میں فاٹا انضمام کا مسئلہ حل کرکے تاریخی اقدام کیا ہے۔اس اقدام کے ثمرات فاٹا کی آنے والی نئی نسلیں تک ضرور پہنچیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -