احترام رمضان قانون کی خلاف ورزی پر جوس شاہ اور ہوٹل سیل، درجنوں گرانفروش پکڑے گئے 

احترام رمضان قانون کی خلاف ورزی پر جوس شاہ اور ہوٹل سیل، درجنوں گرانفروش ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے احترام رمضان آرڈیننس ؎کی خلاف ورزی پرکارروائی کی۔ کارروائی کے دوران بولی جوس اور کیپری ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے کی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کارروائی کو سراہا ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور22افراد کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے31 افرادکو حراست میں لیا اور اُن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے، 05 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 01لاکھ 17ہزار کے جرمانے بھی کئے گئے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی گرانفروشوں پر نظر رکھیں اور فوری انتظامیہ کو ایسے عناصر کی اطلاع دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -