شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیاہے جس کی سربراہی جسٹس عظمت سعید کریں گے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الحسن اس بینچ میں شامل ہیں۔تین رکنی بینچ 14 مئی کو درخواست کی سماعت کرے گا۔شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پاکستان گلز گائیڈ ایسوسی ایشی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور ان کا بھتیجا انتظامیہ پر دباﺅ ڈال رہاہے کہ اس زمین کو خالی کروایا جائے۔

سماعت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -