تیل اور گیس کی تلاش جاری، مطلوبہ  گہرائی تک تقریباً پہنچ چکے، ندیم بابر

      تیل اور گیس کی تلاش جاری، مطلوبہ  گہرائی تک تقریباً پہنچ چکے، ندیم بابر

  

 کراچی (مانےٹر نگ ڈےسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے بتایا ہے کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ڈرلنگ میں 5 سے 6 ہفتے ضائع ہوئے۔ ساڑھے 3 ہزار میٹر کی گہرائی پرکنواں ناکارہ ہوا جس سے تاخیر ہوئی۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم بابر کا کہنا تھا کہ آف شور ڈرلنگ بہت اچھے اور احسن طریقے سے جاری ہے۔ مطلوبہ گہرائی تک تقریباً پہنچ چکے ہیں، 15 دن مزید درکار ہونگے۔ عید سے پہلے امید ہے کہ کچھ نتائج موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔ندیم بابر کا کہنا تھا کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ڈرلنگ میں 5 سے 6 ہفتے ضائع ہوئے۔ ساڑھے 3 ہزار میٹر کی گہرائی پرکنواں ناکارہ ہوا جس سے تاخیر ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال کے دوان 450 ارب روپوں کا گردشی قرضہ بنا۔ چوری، لائن لاسز اور عدم ادائیگی سے 160 ارب سالانہ کا نقصان ہے۔ چوری کیخلاف مہم سے 4 ماہ میں 61 ارب کی وصولی بڑھائی ہے۔ 61 ارب میں 37 ارب چوری کے تھے جو ہم نے پکڑے۔ 

 ندیم بابر

مزید :

صفحہ آخر -