پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکا ﺅنٹس بند

  پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکا ﺅنٹس بند

  

اسلام آباد (آ ئی این پی)حکومت نے انسداد پولیو مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے درجنوں اکا ﺅنٹس بند کردیئے۔ جمعہ کو چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے وزیراعظم کے انسداد پولیو مہم کے معاون خصوصی بابر بن عطا کو تحریر کیے گئے مراسلے میں سوشل میڈیا کا ﺅنٹس بند کیے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق مجموعی طور پر 174 سوشل میڈیا اکانٹس بند کیے گئے ہیں، جن میں سے فیس بک کے 130، ٹوئٹر کے 14 اور یوٹیوب کے 30 اکانٹس شامل ہیں۔

پولیو مہم

مزید :

صفحہ آخر -