جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاو¿نٹس کیس میں گرفتار ملزمان اقبال خان نوری، محمد حنیف، سلیم فیصل، فاروق عبداللہ اور شیر علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ دوران سماعت ملزمان اقبال خان نوری، محمد حنیف، سلیم فیصل،فاروق عبداللہ اور شیر علی کی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔نیب پرسیکیوٹر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔ عدالت نے ملزمان اقبال خان نوری، محمد حنیف،سلیم فیصل،فاروق عبداللہ اور شیر علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔
جعلی اکاﺅنٹس کیس