حکومت بم دھماکہ کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرے،مولانا الیاس گھمن

حکومت بم دھماکہ کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرے،مولانا الیاس گھمن

  

لاہور (پ ر) عالمی اتحاد اہل سنت پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن نے اپنے ایک بیان میں لاہور بم دھماکہ میں کئی افراد کی شہادت اور بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کے افسوس ناک واقعہ پر شدید دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینہ میں اس سفاکیت اور درندگی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سانحہ میں ملوث قاتلوں کو فوری گرفتار کے عبرتناک سزا دے انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -