ملاوٹ مافیاکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سعدیہ سہیل

ملاوٹ مافیاکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سعدیہ سہیل

  

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو لوٹنے والوں کے گرد شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔ عوامی نمائندے رمضان بازاروں کا دورہ کر کے ایسے عناصر کو بے نقاب کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رمضان بازاروں کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو اشیاء خوردونوش کی ارزاں قیمتوں پر دستیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس حوالے سے انتظامیہ، ضلعی مارکیٹ کمیٹیوں کا متحرک کردار، وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں مکمل رابطہ اور صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کی واضح ہدایت ہے کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف فوری ایکشن کو یقینی بنائے گی۔ رواں سال پنجاب میں تین سو سے زائد رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں جن میں خوردونوش کی 10 ضروری اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ دیگر 12 اشیاء کی تھوک نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -