پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو ریونیو کی حوالات میں بند کرنیکا فیصلہ

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو ریونیو کی حوالات میں بند کرنیکا فیصلہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو اب ریونیو لاک اپ میں بند کیا جائے گا، پراپرٹی ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے کئی سال سے غیر محرک سسٹم کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ بڑے پراپرٹی ڈیفالٹرزکو پکڑ کر ریونیولاک اپ میں بند کیا جائے جو نادہندگان اسکے باوجود ٹیکس ادانہ کریں انکی خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہری بروقت ٹیکس ادا کریں، اس کے ساتھ تمام ای ٹی اوز کو بھی آخری وارننگ جاری کی گئی ہے کہ جن ای ٹی اوز نے ہدف پورا نہ کیا ان کوعہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

اس سے قبل پراپرٹی ٹیکس نہ دینے پر صرف گھر سیل کیے جاتے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -