ن لیگ نے آئی ایم ایف معاہدہ مارلیمنٹ میں پیش کیا ؟ماروی میمن

ن لیگ نے آئی ایم ایف معاہدہ مارلیمنٹ میں پیش کیا ؟ماروی میمن

  

اسلام آباد(آن لائن )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے سے پہلے پارلیمنٹ سے منظوری لی تھی جو اب پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ سے منظوری کا کہہ رہے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ نے کبھی آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ سے منظور کرایا کیا ن لیگ نے معاہدے سے پہلے پارلیمنٹ سے منظوری لی کوئی ہے جو بلاول بھٹو کو اقتصادی مذاکرات سے متعلق سکھا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا آخری وزیر خزانہ فیورٹ تھا جو اب شہباز شریف کا فیورٹ ہے پی ٹی آئی اس پر متفق کیوں ہوئی اگر وہ سمجھتے تھے کہ ہم چور تھے انہوں نے مزید کہا کہ شکر کی قیمتیں بڑھنا اچھا ہے کیونکہ شکر کینسر کے برابر ہے بطور ملک ہمارے پاس شکر کی جتنی کمی ہوگی اتنی ہی صحت بہتر ہوگی تلخ ہے لیکن یہی حقیقت ہے۔ 

ماروی میمن

مزید :

صفحہ آخر -