دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے نہیں توڑ سکتیں، اجمل چیمہ

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے نہیں توڑ سکتیں، اجمل چیمہ

  

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ نے داتا دربار کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید الحسن شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں صوبائی وزراء نے داتا دربار کے اندر اور باہر نماز جمعہ کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزراء محمد اجمل چیمہ اور پیر سید الحسن نیداتا دربار میں ہی نماز بھی ادا کی۔ محمد اجمل چیمہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ دہشتگردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بھی پاکستانیوں کے حوصلے توڑ نہیں سکتیں۔ یہاں حاضری دینے اور سب کے ساتھ مل کر نماز جمعہ ادا کرنے کا بنیادی مقصد ہی عوام کو بتانا ہے کی ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -