لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں، پرویز ملک

لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں، پرویز ملک

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور نے لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران سیاسی انتقام پر اتر آئے ہیں، انتقامی کارروائیوں میں صرف شریف خاندان یا(ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور عامر خان نے کہا کہ حکمرانوں سے ملکی معیشت کنٹرول نہیں ہو رہی نہ ہی عوام کو ریلیف دے سکی،سیاسی انتقام میں اندھے حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی ناکام نظر آتی ہے۔

جعلی حکمران نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑایا جاتا ہے،طبی بنیادوں پر نواز شریف کو ضمانت ملنے پر بھی طنز کے نشتر برسائے جاتے ہیں، کارروائیوں میں صرف شریف خاندان یا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی معاملات کا یہ حال ہے کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے،معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، عوام مہنگائی اور عمران خان شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں،حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام ہے یہ سب اناڑی کھلاڑیوں کا نالائق ٹولہ ہے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام دھمکیاں دینا نہیں بلکہ کام کرنا ہوتاہے اپوزیشن شور مچاتی رہتی ہے،حکومت صحیح طریقے سے ایوان چلائے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں پنجاب میں توانائی کے پانچ ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگے۔ ایک سو ساٹھ ارب روپے کی بچت کی گئی، پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی اور پھر تیز ترین طریقے سے یہ منصوبے مکمل بھی ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -