کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس، 11 ایجنڈا آئیٹمز کا جائزہ لیا

کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس، 11 ایجنڈا آئیٹمز کا جائزہ لیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کا 20 واں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہواجس میں 11 ایجنڈا آئیٹمز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایم ڈی ایل ڈی سی ایم ایم سی ڈاکٹر احتشام الرحمن،وی سی یو وی اے ایس طلعت نصیر پاشا، صفدر ورک، چیف فنانس آفیسر سرفراز ارشد، شیخ اسد سمیت دیگر آفسران نے شرکت کی۔کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا کہ لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کو اس طرح کا بزنس ماڈل اپنانا ہوگا جس کی بنیاد پر کمپنی خود انحصاری کی جانب بڑھے۔

انہوں نے کہا کی کمپنی آڈیٹر جنرل پنجاب کے علاوہ ایک پرائیویٹ کمپنی سے بھی آڈٹ کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اپنے اخراجات میں خاصی کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ بزنس ماڈل کے تحت کمپنی کا ذریعہ آمدنی صرف ٹھیکہ جات ہیں جبکہ اور سیکٹرز پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شیخوپورہ منڈی میں بینک آف پنجاب کی برانچ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -