آمنہ الیاس کا ڈبل دھماکہ‘ دو فلمیں ریلیز کےلئے تیار

  آمنہ الیاس کا ڈبل دھماکہ‘ دو فلمیں ریلیز کےلئے تیار

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹاپ پاکستانی ماڈل آمنہ الیاس جلد ہی ’ ڈبل دھماکہ ‘ کرنے والی ہیں کیونکہ ان کی ایک نہیں بلکہ دو فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں جن میں پہلے ثاقب ملک کی ”باجی“ اور دوسری”ریڈی سٹیڈی نو“شامل ہے۔اس بارے میں آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ اللہ کے کرم سے میرا کیرئر اس وقت عروج پر جارہا ہے کیونکہ میں ہمیشہ منفرد کام کی کوشش کرتی ہوں۔ ویسے تو مجھے سال بھر بے شمار فلموں کی آفرز ہوتی ہیں لیکن میں ہر فلم قبول نہیں کرتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ ”باجی‘ ‘کا ٹریلر بہت پسند کیا جارہا ہے اور شائقین نہایت بے چینی سے فلم کی نمائش کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -