اداکارہ انجمن شہزادی کی آٹھویں برسی 15مئی کو منائی جائے گی

اداکارہ انجمن شہزادی کی آٹھویں برسی 15مئی کو منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمرانجمن شہزادی کی آٹھویں برسی 15مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔انجمن کا اصل نام عظمیٰ یاسمین تھا اور انہوں نے 2000ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے سو سے زائد اسٹیج ڈراموں میں اپنے کا مظاہرہ کیا۔ انجمن شہزادی نے سٹیج پر کام کا آغاز کیا تو ابتدائی میں انہیں انہیں کچھ خاص کامیابی نہ مل سکی کیونکہ اس دور میں سٹیج نرگس جیسی صف اول کی اداکارہ کا راج تھا۔ مگر آہستہ آہستہ انجمن شہزادی نے اپنے رقص میں بہتری لا کر لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی۔ انہیں ملک بھر کے نامور پروڈیوسرز نے اپنے ڈراموں میں کاسٹ کیا جس سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔ اس کے بعد ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی۔
اور انہیں لالی ووڈ کے چند فلمسازوں نے اپنی آئٹم سانگ کے لئے کاسٹ کیا۔ان فلموں میں لیڈی کمانڈو، سوسائٹی گرل اور آوارہ حسینہ جیسی فلمیں شامل تھیں۔ اداکارہ 15مئی 2011ی کو اچانک رات کو مردہ پائی گئیں۔

مزید :

کلچر -