ہیرسنگھار کینسر سے لڑنے کے ساتھ حق کی جنگ بھی لڑ رہی ہیں،میگھا

ہیرسنگھار کینسر سے لڑنے کے ساتھ حق کی جنگ بھی لڑ رہی ہیں،میگھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)وزیراعظم اور چیف جسٹس گلوکارہ ہیر سنگھار کو اس کا حق دلائیں۔ان خیالات کا اظہارفلم،ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج گلوکارہ میگھا نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گلوکارہ ہیر سنگھار جو ان دنوں کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ نبردآزما ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے سابقہ شوہر اور قبضہ گروپ سے اپنا مکان اور بچوں کا حق واپس لینے کی جنگ لڑ رہی ہے اس کے ساتھ علاج کی سہولیات اور انصاف کیا جائے۔میگھا نے کہاکہ کب تک فنکاروں کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہے گی ہیر سنگھار ایک بہادر خاتون ہے جس نے اپنے اور اپنے بچوں کے حق کے لیئے آواز اٹھائی اور قتل و اغواء کی دھمکیوں کے باوجود اپنا حق مانگتی رہی۔
میگھا جی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ہیرسنگھار کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے حکومتی امداد سے اس کے کینسر کا علاج کروائیں اور چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے اس کے گھر پر قابض اس کے خاوند اور رشتہ داروں سے اس کا حق اسے واپس دلائیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں ہی اپنے بچوں کا ان جائز حق دلا سکیں۔میگھا نے کہاکہ ہیر سنگھار اور اس طرح کے دوسرے غریب اداکاروں کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں تاکہ کوئی اور بیماری اور ناانصافی کا شکار نہ بن سکے پوری فنکار برادری اس وقت ہیرسنگھار کے حق کے لئے اکٹھی ہوچکی ہے اس لئے جلد از جلد اسے انصاف اور علاج دیا جائے۔
9

مزید :

کلچر -