”چھلاوا“ میں میرا کردار زندگی سے قریب تر ہے‘ اظفر رحمن

”چھلاوا“ میں میرا کردار زندگی سے قریب تر ہے‘ اظفر رحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اظفر رحمن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’چھلاوا‘ لڑکا،لڑکی اور ظالم سماج پر مبنی ایک رومانوی کہانی سے بھرپور فلم ہے۔ فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ جوڑی جدو جہد کرکے اپنی فیملی کو شادی کے لئے مناتے ہیں۔ اظفر رحمن نے بتایا کہ اس فلم میں موسیقی، تفریح، طنز و مزاح اور رقص سارے ہی تڑکے ہیں۔”چھلاوا“ کی نمائش سے پہلے اظفر رحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں میرا کردار میری اصلی زندگی سے قریب تر ہوں یعنی فلم میں سمیر ایک پر جوش اور جذباتی انسان ہے۔ اگر وہ خوش ہے تو وہ خوش رہے گا۔
اور اگر وہ دکھی ہے تو یہ بْری طرح جھگڑا لو ہو جاتا ہے۔ میرا یہ کردار بہت سی شخصیت پر مشتمل ہے۔ اور اس کردار کو ادا کرنے میں میرا بہت اچھا وقت گزرا۔

مزید :

کلچر -