موجود مقام وطن عزیز کی وجہ سے ملا ہے،فرحت خان

موجود مقام وطن عزیز کی وجہ سے ملا ہے،فرحت خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامور گلوکارہ فرحت خان نے کہا کہ میں جوکچھ بھی ہوں وہ اپنے ملک میں کام کرنے کی بدولت ہی ہوں۔ان دنوں میری تمام توجہ گائیکی کی جانب مبذول ہے۔فرحت خان نے مزیدکہا کہ آفرز کا سلسلہ توجاری رہتا ہے لیکن میں بہت سوچ سمجھ کر ایسے پراجیکٹس سائن کرتی ہوں جن میں کام کرکے مزہ آئے اور میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہتر انداز سے اظہار کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اب نوجوان فلم میکرز انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق فلمیں بنارہے ہیں جو بہت خوش آئندبات ہے اس لئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آئندہ چند برسوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری بھی ایک منفرد مقام پرہوگی۔

اور پاکستانی فلمیں دنیا بھر میں دیکھی اورپسند کی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں بہترین فلمیں بننے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معمول کی فارمولا فلموں کے باعث فلم انڈسٹری کی بربادی ہوئی جب کہ نگارخانے اور سینما گھروں پر ویرانی کا راج ہوگیا لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اورجدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثارنمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -