نواز شریف کی یاد تو آتی ہو گی،مریم کا گروتھ ریٹ نیچے آنے پر ٹویٹ

نواز شریف کی یاد تو آتی ہو گی،مریم کا گروتھ ریٹ نیچے آنے پر ٹویٹ

  

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گروتھ ریٹ 9سال کی کم ترین سطح پر آنے پر ٹوئٹ کیا ہے کہ نواز شریف کی یاد تو آتی ہو گی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹر پر 2017ء میں لیگی حکومت کے دوران جی ڈی پی 10سال کی بلند ترین سطح 5.3فیصد تک پہنچنے کی خبر شیئر کی جبکہ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت میں ایک اخبار کا تراشہ بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گروتھ ریٹ 9سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو 0.85فیصد ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ایسی صورتحال میں نواز شریف کی یاد تو آتی ہو گی۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -