منظور وٹو کی نیب لاہور میں پیشی ایک گھنٹہ سے زائد پوچھ گچھ

منظور وٹو کی نیب لاہور میں پیشی ایک گھنٹہ سے زائد پوچھ گچھ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) تحر یک انصاف کے مر کزی رکن وسابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو کی نیب لاہور میں پیشی‘1گھنٹہ سے زائد تک نیب کی ٹیم نے ان سے یوٹیلٹی سٹورز میں غیر قانونی بھر یتوں کے حوالے سے پوچھگچھ کی۔تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کے مر کزی رکن وسابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو نے کہا کہ نیب نے انہیں ایک سوالنامہ دیا ہے جس کا جائزہ لے کر 10 روز میں اس کا جواب دینا ہے، میں یہ نہیں سمجھتا کہ نیب سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عام آدمی کو بہت فائدہ پہنچا رہی ہے، ہم نے 1500 یوٹیلیٹی سٹور قائم کئے جن سے 3500ملازمتیں پیدا ہوئی اور یہ ملازمتیں دینے کیلئے اشتہار دئیے اور کمیٹیاں بھی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھرتیاں قانون کے مطابق کی تھیں اور نیب کو بھی یہی جواب دوں گا۔

منظور وٹو

مزید :

صفحہ اول -