وزیر اعظم آج لاہور آئیں گے
لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان آج (ہفتہ کو)ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ جہاں پر وہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت صوبائی کابینہ کے متعدد وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج(ہفتہ کو) اسلام آباد سے لاہور کے لئے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ جہاں پر وہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ون ٹو ون ملاقات کریں گے اس کے علاوہ وہ صوبائی کابینہ کے متعدد وزراء سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ عمران خان گزشتہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔
وزیر اعظم