باڑ لگاتے جوانوں پر ایران سے حملہ آور 15 شدت پسند مار دئیے،کمانڈنٹ ایف سی

باڑ لگاتے جوانوں پر ایران سے حملہ آور 15 شدت پسند مار دئیے،کمانڈنٹ ایف سی

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کے کمانڈنٹ نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں انکشاف کیا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کے دوران ایران سے مزاحمت ہوئی، بلوچستان کی طرف سے داخل ہو کر حملہ کیا گیا، جوابی کارروائی میں پندرہ شرپسند ہلاک کر دیے گئے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کے زیر صدارت ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایف سی کمانڈنٹ بلوچستان نے بتایا کہ پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانا شروع کر دی ہے لیکن ایران کی طرف سے مزاحمت کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کی طرف سے داخل ہو کر حملہ کرنیوالوں کیخلاف جوابی کارروائی کی ہے جس میں 15 شرپسند مارے گئے ہیں۔کمانڈنٹ ایف سی کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر پر 3 سے 4 سال تک باڑ لگانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک ایران بارڈر پر قلعے بھی بنائے جا رہے ہیں۔

کمانڈنٹ ایف سی

مزید :

صفحہ اول -