ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لٹیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں: فردوس عاشق

ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لٹیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں: فردوس ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن،این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار لیٹروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، سارے چور شور مچا رہے ہیں ابھی اور مچائیں گے ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب آپ کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، اسلام آباد میں شور کے بجائے بلاول کو سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے۔مشیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فردوس باجی چیخیں ان بسوں کی بریکوں کی نکل رہی ہیں جو آپ وزارت سے جاتے ہوئے ساتھ لے گئی تھیں، فردوس باجی آپ کی حکومت کی پالیسی کے مطابق چیخیں تو عوام کی نکل رہی ہیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ ابھی تو نوکری شروع ہوئی اور جلد ختم ہونے والی ہے۔رہنما ن لیگ کے بیان پر مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ تین دن میں معافی مانگیں۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔

فردوس عاشق/رانا ثنااللہ

مزید :

صفحہ اول -