رواں مالی سال 17.9ارب ڈالر کی ترسیلا ت  زر موصول 

رواں مالی سال 17.9ارب ڈالر کی ترسیلا ت  زر موصول 

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19  کے پہلے دس    ماہ(جولائی تا اپریل)میں 17,875.23ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 16,481.82ملین ڈالر کے مقابلے میں 8.45 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔اپریل  2019  میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,778.90 ملین ڈالر رہی جومارچ   2019 کے مقابلے میں 2 فیصد زائد جبکہ  اپریل    2018 کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ بلحاظ ملک اپریل    2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 427.82 ملین ڈالر،372.43 ملین ڈالر،69.56  ملین ڈالر،280.02   ملین ڈالر، 175.44  ملین ڈالر اور 48.19  ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ اپریل  2018 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 399.56ملین ڈالر،362.4 ملین ڈالر، 250.91 ملین ڈالر،245.85ملین ڈالر، 167.68ملین ڈالر اور54.75 ملین ڈالر تھیں۔ اپریل  2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 205.43 ملین ڈالر رہیں 

۔

جبکہ اپریل    2018  میں ان ملکوں سے192.72ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید :

کامرس -