ایکسلینس ڈلیورڈاور پیرا ماو¿نٹ ڈسٹری بیوٹرزمیں شراکت داری

  ایکسلینس ڈلیورڈاور پیرا ماو¿نٹ ڈسٹری بیوٹرزمیں شراکت داری

  

لاہور(پ ر)ایکسلینس ڈلیورڈ (ExD)اور پیرا ماو¿نٹ ڈسٹری بیوٹرز نے SAP B1سالوشنز کے نفاذ کےلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔پاکستان کی قدیم فرمز میں شمار پیرا ماو¿نٹ ڈسٹری بیوٹرز نے اپنے پروسیس میں آٹو میشن لانے کےلئے ایکسلینس ڈلیورڈ پر اعتماد کیا ہے جس کے بعد پیرا ماو¿نٹ ڈسٹری بیوٹرز فارما ڈسٹری بیوشن سیکٹر میںSAP B1سالوشنز کی حامل پہلی پاکستانی کمپنی بن جائیگی۔ایکسیلینس ڈلیورڈ پاکستان میںواحد SAPپلاٹینیم پارٹنر ہے ،اس معاہدے کی شرائط کے تحت موثر ٹیکنالوجی کی تیاری کےلئے اپنی مہارت فراہم کی جائیگی تا کہ سابقہ بزنس آپریشنز کو اسٹریم لائن کیا جاسکے ۔ایکسلینس ڈلیورڈ پاکستان کی آئی ٹی سروسز کے شعبے میںٹیکنالوجی ،نان کور آپریشنز کی آو¿ٹ سورسنگ اور کاروباری طریقہ کار کی اصلاح کے ذریعے نہ صرف معیاری سالوشنز فراہم کر رہی ہے بلکہ انہی خدمات نے اسے مارکیٹ لیڈر بھی بنا دیا ہے ۔معاہدے کی تقریب میں ایکسلینس ڈلیورڈ کے سی او او واصل امجد اور پیرا ماو¿نٹ ڈسٹری بیوٹرز کے سی ای او طارق احمد بھی اپنی اپنی ٹیموںکے ہمراہ موجود تھے ۔واصل امجد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایکسلینس ڈلیورڈ اور پیرا ماو¿نٹ ڈسٹری بیوٹرز کی اس شراکت داری کے پاکستانی کاروباری برادری اب SAPکے استعمال کے ذریعے نہ صرف اپنے کور آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھ سکتی ہے بلکہ اپنے غیرضروری اخراجات میںبھی کمی لاسکتی ہے ۔یہ ون ونڈو سالوشن پاکستانی کمپنیوںکو اپنے آپریشنز کے بنیادی شعبہ جات میں بہتری لاکر اپنے کاروبار کو ترقی دینے میںمعاونت فراہم کرے گا ۔

مزید :

کامرس -