8ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی بر آمدات24فیصد بڑھ گئیں 

8ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی بر آمدات24فیصد بڑھ گئیں 

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے فروری 2018-19ء کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 479 ملین ڈالر حاصل ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 387 ملین ڈالر تھے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد برآمدات میں اضافہ کے لے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جس سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستانی اشیائے و مصنوعات کی کھپت کے لئے نئی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -