پی ایم ای ایکس میں 17.238 بلین روپے کے سودے

پی ایم ای ایکس میں 17.238 بلین روپے کے سودے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 3,710 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس 17.185بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 18,808 رہی۔ سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 10.803 بلین روپے رہی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 2.233 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.250 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.243 بلین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 982.220 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 228.851 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 183.858 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 141.049 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 64.768 ملین روپے، پلیڈپم کے سودوں کی مالیت36.258 ملین روپے رہی۔

، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 15.931 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت0.732 ملین روپے رہی۔ اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی47 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 36.918 ملین روپے اور گندم کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت15.213 ملین روپے رہی۔

مزید :

کامرس -