56 کمپنیوں کی تشکیل،سرکاری وکیل نے پنجاب حکومت کی پالیسی رپورٹ عدالت میںپیش کر دی

56 کمپنیوں کی تشکیل،سرکاری وکیل نے پنجاب حکومت کی پالیسی رپورٹ عدالت میںپیش ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میںپنجاب کی 56 سرکاری کمپنیوں کی تشکیل اور کمپنیوں میں اسمبلی ممبران کی شمولیت کے خلاف دائردرخواست پرسرکاری وکیل نے پنجاب حکومت کی جانب سے پالیسی رپورٹ عدالت میںپیش کر دی،پنجاب میں بنائی گئی 16سرکاری کمپنیاں بند کر دی گئی ہیں،صاف پانی سمیت 20کمپنیوں کے مستقبل کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا،جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 3 ہفتوں میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی کہ ان کمپنیوں کوبرقراررکھنے یا تحلیل کرنے کی بابت دو ٹوک جواب داخل کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -