وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 14 مئی بروز منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں کراچی اور کوئٹہ میں نئے ججز تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا بیرون ملک قید پاکستانیوں کے لئے قونصلر پالیسی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے اس کے علاوہ نارکوٹکس کنٹرول چین سے عطیہ سامان پر استثنٰی کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ این ایس پی پی، چارٹر، ایریل ورک لائسنس کی تجدید بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ اجلاس میں ملک میں موجودہ تعلیمی نظام میں بہتری پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ کابینہ کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا اس کے علاوہ شرکاء کو ماہانہ مہنگائی کی شرح پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -