لندن، مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام نامعلوم شخص ہوائی فائرنگ کے بعدفرار

لندن، مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام نامعلوم شخص ہوائی فائرنگ کے بعدفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی) لندن کی مسجد میں دوران تراویح نمازیوں نے مسلح شخص کے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ نامعلوم مسلح ملزم فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں واقع سیون کنگ مسجد میں دوران تراویح نامعلوم مسلح ملزم نے داخل ہونے کی کوشش کی تو وہاں موجود نمازیوں نے اسے ناکام بنادیا۔ذرائع ابلاغ نے عینی شاہدین اور علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزم نے اپنا چہرہ نقاب سے ڈھانپ رکھا تھا جس پرنمازیوں کو شک ہوا۔مسلح ملزم نے اپنی کوشش میں ناکامی پرمسجد کے باہر ہوائی فائرکرکے فرار ہوگیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے واقع کی اطلاع ملتے ہی میٹرو پولیٹن پولیس کے افسران و اہلکار بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے نامعلوم ملزم کی تلاش کیلئے چھان بین شروع کردی۔ملزم کی گرفتاری کیلئے عینی شاہدین سمیت اطراف میں نصب سکیورٹی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔میٹرو پولیٹن پولیس حکام نے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سیون کنگ سمیت دیگر مساجد کی سکیورٹی بھی بڑھادی۔
مسجد/فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -