افغابستان ، بارودی سرنگیں پھٹنے سے 5بچوں سمیت 9شہری ہلاک ، 9زخمی 

  افغابستان ، بارودی سرنگیں پھٹنے سے 5بچوں سمیت 9شہری ہلاک ، 9زخمی 

  

کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے دو صوبوںمیں بارودی سرنگیں پھٹنے کے باعث 9شہری ہلاک اور9 زخمی ہوگئے،ایک حا د ثہ مر کز ی صوبہ دےکنڈی کے ضلع نواںمیش میں پیش آیا جہاں دس شہری ایک گاڑی میں جارہے تھے ز مین میں دبی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے با عث ہونےوالے دھماکے کی زد میں آ کر پانچ شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہوگئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچ دیا گیا ہے ،دوسرا حادثہ صوبہ فا ر یا ب کے ضلع دولت آبادمیں پیش آیا صوبائی پولیس ترجمان عبدالکریم کے مطابق اس دھماکے میں 4بچے ہلاک اور5افراد زخمی ہوئے۔یہ بچے اپنے مویشی چرانے کے بعد واپس آرہے تھے راستے میں بارودی سرنگ پھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے،سرکاری حکام نے ان حادثات کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا ہے ۔

افغانستان 

مزید :

صفحہ اول -