مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تصفیہ طلب، کشمیریوں کے حق خوس ارادیت کی حامیت جاری  رکھیں گے: وزیر خارجہ 

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تصفیہ طلب، کشمیریوں کے حق خوس ارادیت کی حامیت جاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آ ئی این پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کشمیربین الاقوامی سطح پر ایک تصفیہ طلب مسئلہ ہے،اس مسئلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے،پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہے گا،ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آیندہ بھی انکے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے،ہم نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،ہندوستان جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے دنیا کے سامنے اس کا سیاہ چہرہ لانا ہو گا، بدلتے ہوئے تناظر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پوری شد و مد کے ساتھ ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے،پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر انتہائی اہمیت کی حامل ہے ہماری طرف سے، دفتر خارجہ کی طرف سے اس کمیٹی کی معاونت جاری رہے گی۔ جمعہ کووزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کو مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا موقف یہ ہے کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔اس مسئلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہے گا۔ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آیندہ بھی انکے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔ہم نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
وزیرخارجہ 

مزید :

صفحہ اول -