پاک بحریہ، فیلڈ کمانڈز کی  تبدیلی کی تقریبات کاانعقاد

  پاک بحریہ، فیلڈ کمانڈز کی  تبدیلی کی تقریبات کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کی تبدیلی کی تقریبات کاانعقادکیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجدخان نیازی کمانڈر کراچی اور وائس ایڈمرل آصف خالق کمانڈر پاکستان فلیٹ تعینات کیاگیاہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بطور کمانڈر کراچی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کراچی میں قائم پاک بحریہ کی تمام ٹریننگ یونٹس کے انچارج ہوں گے۔بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاک بحریہ کے تمام بحری اور فضائی اثاثوں کے سربراہ ہوں گے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈر پاکستان فلیٹ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ ایویلئیویشن اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس رہ چکے ہیں۔وائس ایڈمرل آصف خالق کمانڈر کراچی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمن اور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 بھی رہ چکے ہیں۔کمانڈرز تبدیلی کی تقریبات میں پاک بحریہ کے سینئر آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کی -

مزید :

صفحہ اول -